ہواوے کمپنی نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا
ہواوے کمپنی سال 2018 کی دوسری سہ ماہی میں دنیا بھر میں اسمارٹ فونز فروخت کرنے والے دوسری بڑی کمپنی بن گئی ہے اور یوں ہواوے نے ایپل کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی دوسری ششماہی میں اسمارٹ فونز کی فروخت میں دو فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور کل 374 ملین یونٹس فروخت ہوئے جس میں 49 ملین ہواوے اور 44 ملین ایپل کے اسمارٹ فونز شامل ہیں۔سام سنگ کمپنی 72 ملین اسمارٹ فونز کی فروخت کے ساتھ اول نمبر پر براجمان ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سام سنگ پہلے ، ایپل دوسرے اور ہواوے کمپنی تیسرے نمبر پر تھی۔