Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسٹاگرام اکاؤنٹ کو ویریفائیڈ بنانے کا طریقہ‎

فیس بک کی زیر ملکیت فوٹو شیئرنگ اپلیکیشن انسٹاگرام نے عام صارفین کے لیے ویریفائیڈ اکاؤنٹ کے حصول کو آسان بنا دیا ہے۔اس مقصد کے لیے اپلیکیشن کی جانب سے ایک فیچر متعارف کرایا گیا ہے جو کہ ایپ کی سیٹنگز میں سوئچ ٹو بزنس پروفائیل آپشن کے نیچے موجود ہیں۔اس آپشن کو منتخب کرنے کے بعد انسٹاگرام کی جانب سے صارف کا نام اور حکومتی ‏فوٹو آئی ڈی شناختی ثبوت کے طور پر طلب کی جاتی ہے اور مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کے بعد درخواست نظرثانی کے لئے کمپنی کے پاس چلی جاتی ہے۔ فیچر کو منگل سے دنیا بھر کے صارفین کے لئے پیش کئے جانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔واضح رہے کہ انسٹاگرام کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے تجاوز کر چکی ہے۔
 

شیئر: