Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عراق میں ہیضے کی وبا

 بصرہ۔۔۔عراق کے خام تیل کی دولت سے مالا مال جنوبی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کے باعث ہیضہ کی وبا پھوٹ پڑی۔ مختلف ہسپتا لوں میں داخل کئے جانے والے ہیضہ میں مبتلا افراد کی تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ علاقے میں فراہم کیا جانے والا پینے کا پانی بے حد آلودہ ہے اور لوگ اتنے غریب ہیں کہ بوتلوں میں بند پانی خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ بصرہ کے ہسپتال میں داخل ہیضہ کے ایک مریض یونس سلیم نے بتایا کہ وہ صرف اپنے3 کمسن بچوں کے لئے ہی منرل واٹر خرید سکتے ہیں اور یہ معلوم ہونے کے باوجود کے سپلائی کیا جانے والا پانی آلودہ ہے وہ خود اور ان کی اہلیہ یہ آلودہ پانی ہی پینے پر مجبور ہیں۔

شیئر: