Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپانی طلبا کی جوہری اسلحہ کے خاتمے کیلئے اقوام متحدہ سے اپیل

ٹوکیو۔۔۔جاپانی ہائی اسکول طلبا کے ایک گروپ نے  اقوامِ متحدہ کے یورپی صدردفتر برائے تخفیفِ اسلحہ کی ڈائریکٹر انجا کَسپرسیندے سے ملاقات کر کے جوہری اسلحے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے انجا کَسپرسیندے سے  مطالبہ کیا کہ جوہری اسلحے میں تحفیف کے حوالے سے اقدامات کئے جائیں۔  ملاقات کرنے والے طلبا  میں سے بیشتر کا تعلق ایٹم بم کا شکار بننے والے شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی سے  تھا۔ جاپانی طلبا نے کَسپرسین کو 1945 کی ایٹمی بمباری کے فوری بعد لی گئی تصاویر دکھائیں اور بتایا کہ اس حملے میں ہزاروں  افراد ہلاک  ہوئے جبکہ  زندہ بچ جانے والوں کو زخموں اور بعد کے اثرات کے ساتھ زندگی بسر کرنے پر مجبور کر دیا۔انہوں نے گزشتہ سال جمع کردہ تقریباً ایک لاکھ دستخط پیش کیے اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ ایٹمی اسلحہ سے پاک دنیا کی تخلیق کے لیے  خصوصی  اقدامات کیے جائیں۔

شیئر: