قاہرہ۔۔۔ مصری فوج نے مغربی صحرا اور جزیرہ نما سیناء میں مختلف کارروائیوں میں مزید20 انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا۔فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیبیا کی سرحد کے ساتھ واقع علاقے میں گزشتہ چند روز کے دوران کارروائیوں میں7 انتہائی خطرناک جنگجو مارے گئے ۔بیان کے مطابق سیناء کے شمالی اور وسطی علاقوں میں فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں اور فائرنگ کے تبادلے میں 13جنگجو ہلاک ہوئے ۔