جوہی چاولہ کراچی کے سینما میں
بالی وڈ کی مشہور اداکارہ جوہی چاولہ ان دنوں کراچی میں موجود ہیں۔اداکارہ نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر مداحوں کو آگاہ کیاہے وہ پاکستان کے شہر کراچی میں ہیں جہاں انہوں نے سینما میں نئی فلم ”جوانی پھر نہیں آنی، ٹو“دیکھی ہے۔ وہ کراچی میں اچھا وقت گزار رہی ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جوہی چاولہ کئی کمرشلز میں کام کرنے کیلئے پاکستان آچکی ہیں۔