محمد بن سلمان کپ کے شائقین کیلئے سہولتو ں کا اعلان
ریاض:اسپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے محمد بن سلمان کپ کے میچ شائقین کودکھانے کیلئے نئی سہولت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے فیلڈ کے عقب میں نشستیں مفت مہیا کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔ علاوہ ازیں ٹکٹ کے نرخوں میں تخفیف کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت نیشنل گارڈز او رریاستی سلامتی کے ملازمین اور ڈاکٹروں کو 50فیصد ، پرانے کھلاڑیوں کو 25فیصد ، ریاستی تمغہ رکھنے والوں کو 75فیصد ، اسپورٹس اتھارٹی کے ملازمین کو 25فیصد اور بچوں کو (جن کا قد 130سینٹی میٹر تک ہو) 50فیصد رعایت دی جائیگی۔ علاوہ ازیں معذور ، شہداءکی اولاد،تمام ممالک کے 60سال سے زیادہ عمر والے تمام میچ مفت دیکھ سکیں گے۔ آل الشیخ نے کہا کہ یہ فیصلہ تمام میچوں میں ہر طرح کے شائقین کی حاضری کو یقینی بنانے اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کی خاطر کیا گیا ہے ۔