کیف۔۔۔مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک میں ہوئے ایک حملے میں روس نواز باغیوں کا رہنما مارا گیا۔علیحدگی پسندوں کی انتظامیہ نے بتایا کہ دونیتسک شہر میں واقع ایک کیفے میں موجود الیگزینڈر زخارشینکو کو ایک دہشتگردانہ حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئے۔ روسی وزارت خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ اس بارے میں کوئی شک نہیں کہ اس حملے میں یوکرینی حکومت ملوث ہے۔