Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سستے ایئر ٹکٹ کب خریدیں، سفر کے لیے کون سا دن بہتر ہے؟

اگست میں سفر کرنے والے مسافروں کو 7 فیصد تک بچت ہو سکتی ہے۔ (فوٹو الامارات الیوم)
ایکسپیڈیا ٹریول گروپ نے2025 کے لیے سستے ایئر ٹکٹ اور سفر کے لیے بہترین دنوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
 ایئرلائنز ٹکٹ ڈیٹا بیس کا تجزیہ کرتے ہوئے ایکسپیڈیا نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ اس سال مارچ میں سفر مہنگا ہوگا جبکہ اگست کو سستا مہینہ بتایا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق ایکسپیڈیا کے ڈیٹا کے مطابق اتوار فلائٹ بکنگ کے لیے سب سے سستا دن ہے۔ اس دن ڈومیسٹک فلائٹ کے لیے بکنگ پر 6 فیصد تک بچت ہو سکتی ہے، جبکہ انٹرنیشنل پروازوں کے مسافر پیر یا جمعے کی بکنگ کے مقابلے میں 17 فیصد بچا سکتے ہیں۔
رپورٹ میں مسافروں کو ٹریول بکنگ کے علاوہ سفر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کس دن سفر کرنا ان کے لیے بہتر ہو سکتا ہے۔ اتوار کے  بجائے جمعرات کو سفر کرنے سے 17 فیصد کی بچت ہوسکتی ہے۔
ایکسپیڈیا کی رپورٹ کے مطابق اندرون ملک پروازوں کے مسافروں کو اتوار کے بجائے ہفتے کو سفر کرنا چاہیے، تاکہ 17 فیصد کی بچت ہوسکے۔ جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے مسافر جمعرات کو سفر کا پروگرام بنائیں، فضائی سفر کے لیے یہ سب سے سستا دن ہے۔ 15 فیصد بچت ہو سکتی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بہت سے لوگ یہ سوچتے ہیں کہ روانگی کی تاریخ سے جتنی جلدی ٹکٹ بک کیا جائے اتنا سستا ہوگا لیکن رپورٹ کے مطابق ایسا نہیں ہے۔
اگر  ٹکٹ تین ماہ یا اس سے زیادہ پیشگی بکنگ کے مقابلے میں روانگی سے صرف 18 سے 29 دن قبل ٹکٹ بک کیا جائے، تو آپ 17  فیصد تک کی بچت کر سکتے ہیں۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا کہ ریزرویشن کے لیے آپ جتنا زیادہ انتظار کریں گے، سفر سے کچھ پہلے ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا خطرہ اتنا ہی زیادہ رہے گا۔
 

 

شیئر: