Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گائے نے حملہ کرکے بی جے کے رہنما کی پسلیاں توڑدیں

گاندھی نگر۔۔۔۔گجرات کے رکن پارلیمنٹ اور سابق وزیر لیلادھر واگھیلا پرگائے نے اس وقت حملہ کیاجب وہ اپنے گھر سے باہر ٹہلنے کے لیے نکلے تھے۔ قریب میں ہی ایک گائے کھڑی تھی جسے لیلادھر واگھیلا نے رومال لہرا کر بھگانے کی کوشش کی لیکن اس سے گائے کو کوئی فرق نہیں پڑا اور وہ ان پر حملہ آور ہو گئی۔ جب وہاں لوگوں نے لیلا کو زخمی حالت میں دیکھا تو فوراً اسپتال پہنچایا۔ ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور بتایا کہ چوٹ اندرونی ہے،  پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جس کی وجہ سے جسم میں خون جم گیااور سانس لینے میں تکلیف ہو رہی ہے۔لیلادھر واگھیلا کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ دوپہر میں وہ کبھی ٹہلنے کے لیے نہیں نکلا کرتے تھے لیکن گزشتہ روز جب ٹہلنے نکلے تویہ واقعہ پیش آگیا۔ واضح ہو کہ لیلادھر گجرات کی پاٹن لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ہیں اور پنچ شیل پارک سوسائٹی میں رہائش پذیر ہیں۔ اسوقت گاندھی نگرمیں واقع اپولو اسپتال میں ڈاکٹروں کی خصوصی نگرانی میں علاج و معالجہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -مندر تعمیر کرنے کی تاریخ رام ہی طے کریں گے، یوگی

شیئر: