Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہشتگرد تنظیم کے بارے میں تحقیقات ، خاتون سے رقم برآمد

امپھال ... نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے کے سی پی نامی دہشتگرد تنظیم کی سرگرمیوں کی تحقیقات کرتے ہوئے ایک خاتون کے قبضے سے 48لاکھ روپے برآمد کئے۔ یہ ایجنسی مارچ 2017ءکے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے جس میں یہ تنظیم ملوث تھی۔ خاتون پرامودینی ،منی پور میں سرکاری ملازم ہے۔ اس نے بتایا کہ یہ رقم ملزم ڈاکٹر متم کی اہلیہ کی ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ ڈاکٹر کی اہلیہ سوبیتا دیوی نے اسے یہ رقم چھپانے کیلئے دی تھی۔ این آئی اے نے ڈاکٹر کو دہشتگرد تنظیم سے تعلق رکھنے کی بناءپر گرفتار کیا تھا۔
 

شیئر: