Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روس میں پنشن اصلاحات قانون کے خلاف ہزاروں افراد کا مظاہرہ

ماسکو۔۔۔روس کے صدر ولادیمیر پیوٹین کی جانب سے غیر مقبول اقدامات کو نرم کرنے کے حالیہ وعدوں کے باوجود ملک بھر میں ہزاروں افراد نے پنشن کی عمر کی حد بڑھانے کی سرکاری ا سکیموں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ اس احتجاج سے لگتا ہے کہ پیوٹین کی جانب سے گزشتہ بدھ کو ایک ٹیلی ویژن خطاب میں دی گئی رعایت کی پیشکش کے باوجود مجوزہ پالیسی حکومت کےلئے سیاسی طور پر حساس مسئلہ بنا ہوا ہے۔ پیوٹین نے اپنی تقریر کے دوران پہلی بار اس حوالے سے بہتری کےلئے ذاتی ذمہ داری لی اور اسے مالی ضرورت کے طور پر بھی بیان کیا۔

شیئر: