Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی : ڈرائیور کار سمیت رکاوٹ توڑ کر بینک میں جاگھسا

دبئی.... یہاں برجمان تجارتی مرکز کے قریب خالد بن الولید اسٹریٹ پر ایک گاڑی فٹ پاتھ کی رکاوٹ توڑ کر ایک بینک میں گھس گئی۔ بینک کے سامنے کا دروازہ ٹوٹ پھوٹ گیا۔ پولیس ڈائریکٹر فیصل القاسم نے بتایا کہ حادثہ کے نتیجے میں وہاں موجود ایک اے ٹی ایم کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ وہاں پیسے نکلوانے والا ایک کھاتہ دار اور کار ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ حادثہ میں ڈرائیور کے ارادے کو کوئی دخل نہیں تھا۔ 51 سالہ ڈرائیور کے طبی معائنہ سے ثابت ہوگیا کہ وہ نشے کی حالت میں نہیں تھا، ممکن ہے موبائل کے استعمال یا اندازے کی غلطی یا اونگھ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا ہو۔ سوشل میڈیا پر اسے بالقصد واقعہ کا رنگ دیا جارہاہے جو درست نہیں ہے۔

شیئر: