مسی سپی میں فائرنگ ، خاتون سمیت 3 افراد ہلاک
واشنگٹن۔۔۔امریکا کی جنوبی ریاست میسطیسپی میں خاندانی جھگڑے کے نتیجے میں ہونے والے فائرنگ کے ایک واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کے ایک نواحی قصبے بروخان میں پیش آیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملنے پر جب مقامی پولیس موقعہ واردات پر پہنچی تو فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دو مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوچکے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں خاتون ، اس کا والد اور شوہر شامل ہیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ نوجوان نے اپنی بیوی اور سسر کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی، تاہم مختلف پہلوئوں سے تفتش جاری ہے۔