دنیا کا پہلا 8 کے او ایل ای ڈی ٹی وی پیش
ایل جی اور سام سنگ کمپنی کی جانب سے برلن میں جاری ٹیکنالوجی نمائش میں 8 کے ٹی وی متعارف کرا دیے گئے ہیں۔ سام سنگ کمپنی کے متعارف کرائے گئے ٹیلی ویژن کی پہلی جھلک رواں سال سی اے ایس ایونٹ کے دوران کانسیپٹ ماڈل کے طور پر پیش کی گئی تھی اور اب اسے حقیقتاً متعارف قرار دیا گیا ہے اور لوگ اسے خرید سکیں گے۔8 کے ریزولوشن کے ساتھ اس ٹی وی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایچ ڈی آر 10 پلس اسٹینڈرڈ کو بھی سپورٹ کرے گا۔اس ٹی وی کو 65 انچ ، 75 انچ ، 82 انچ اور 85 انچ کے ماڈل میں پیش کیا جائے گا۔ سامسنگ کے ساتھ ساتھ ایل جی کمپنی نے بھی 8 کے ٹی وی متعارف کرا دیا ہے۔ ٹی وی کا ڈسپلے 77 انچ کا ہے اور اس کی قیمت پندرہ ہزار ڈالر ہے۔