Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ، مکہ اور طائف میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مکہ مکرمہ: جدہ اور طائف سمیت مکہ مکرمہ ریجن کے مختلف علاقوں میں آج تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ تیز ہوا کے ساتھ گرد وغبار کے طوفان کا بھی امکان ہے۔ ماہر موسمیات علی الحربی نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ ریجن میں موسم غیر یقینی ہوگا۔ تیز ہوا کے باعث سائن بورڈ کے گرنے اور درختوں کے اکھڑنے کا بھی امکان ہے۔ غیر یقینی موسم مکہ مکرمہ شہر سمیت طائف میں شدید ہوگا جبکہ جدہ سمیت ساحلی علاقے بھی متاثر ہوں گے۔ 
 

شیئر: