جوہانسبرگ۔۔۔جنوبی افریقہ میں ایک اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ہونے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ دھماکہ کیپ ٹاؤن کے نزدیک سومر سیٹ میں واقع اسلحہ ڈپو میں ہوا۔ فائربریگیڈ اور ریسکیو سروسز کے ترجمان تھیئے لانے نے اپنے ایک بیان میں 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے،ابھی تکدھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔فائر فائٹر اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق دھویں کے گہرے بادل 5 کلومیٹر کے فاصلے سے دیکھے گئے ہیں۔حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔