Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ادلب پر حملے میں ہزاروں لوگ مارے جاسکتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے صدر بشار الاسد اور ان کے حمایتوں کو غیوں کے قبضہ والے ادلب صوبہ پرحملہ نہ کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ہزاروں لوگ مارے جا سکتے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے  ایک ٹویٹ میں کہا کہ روسی اور ایرانی اس ممکنہ انسانی المیہ میں حصہ لے کر سنگین انسانی غلطی کریں گے، اس میں ہزاروں افراد مارے جا سکتے ہیں، ایسا نہ ہونے دو۔ شامی فوج باغیوں کے قبضے والے ادلب صوبے اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں ایک مرحلہ وار حملے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

شیئر: