اے ٹی ایم کارڈ کی حفاظت کیسے؟
الجوف ...سعودی بینکو ںنے اے ٹی ایم کارڈ چرانے کیلئے جاری کئے جانے والے ”مشکوک “ پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت جاری کردی۔ بینکوں میں تکنیکی آگہی کے ماہر عبدالعزیز الحمادی نے بتایا کہ بعض لوگ بینک کوائف اپ ڈیٹ کرانے کیلئے ٹیلیفون پر رابطے کررہے ہیں۔ انکا جواب نہ دیا جائے۔ کوئی بھی بینک ٹیلیفون پر کسی بھی کھاتیدار سے اسکی نجی معلومات نہیں لیتا۔اس قسم کے رابطوں کا مقصد دھوکہ دہی ہے۔ اگر کسی کھاتیدار نے اے ٹی ایم کارڈ کے نمبر کسی کو دیدیئے تو ایسی صورت میں اکاﺅنٹ ہیک کیا جاسکتا ہے اور آپ کے اکاﺅنٹ سے رقم نکلوائی جاسکتی ہے۔ کوئی بھی کھاتیدار اس قسم کے کسی بھی رابطے کا جواب نہ دے۔