Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولکتہ میں فلائی اوور منہدم،5 ہلاک20زخمی

کولکتہ۔۔۔۔۔۔کولکتہ کے ماجر ہاٹ میں فلائی اوورکا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس میں 5افراد ہلاک، 20زخمی اوردیگر افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔جنوبی کولکتہ کافی بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔یہ حادثہ آفس کے اوقات ختم ہونے سے قبل پیش آیا اس لئے زیادہ افراد کے دبے ہونے کااندیشہ نہیں۔ رپورٹ کے مطابق لگاتار بارش کی وجہ سے پل منہدم ہوگیا۔حادثہ کے بعد6 امداد و راحت رسانی کی ٹیمیں کارروائی میں مصروف ہیں۔امدادی ٹیم کے اہلکار نے بتایا کہ تاراتلا اور مومین پور کے درمیان پل کا حصہ منہدم ہوگیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے ، میری ہمدردی حادثہ کا شکار ہونیوالے افراد اور اہل خانہ کے ساتھ ہے۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ پل کا حادثہ افسوسناک ہے، میری ہمدردیاں متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پل کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کارروائی ہنگامی بنیادوں پر کی جارہی ہے۔پل کے گرنے کے اسبا ب کا پتہ لگانے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی۔ مغربی بنگال حکومت کی جانب سے وزیر شہری ترقیات فرحت حکیم نے موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
مزید پڑھیں:- - - - -ممبئی: ٹرین حادثات میں 8 ماہ کے دوران 2300 افراد کی موت

شیئر: