Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سوشل میڈیا کو دشمن کے خلاف ہتھیار بنانا ہوگا،جنرل راوت

نئی دہلی ۔۔۔۔آرمی چیف جنرل راوت نے سو شل میڈیا کے استعمال پربات چیت کے دوران کہا کہ بدلتے ہوئے حالات میں فوج کو سوشل میڈیا سے محروم نہیں کیا جاسکتا بلکہ فوج کو اسے دشمن کے خلاف ہتھیار کے طورپر استعمال کرنا ہوگا۔’’سوشل میڈیا اور مسلح افواج‘‘ کے موضوع پر منعقدہ سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راوت نے کہاکہ یہ سوشل میڈیا کا زمانہ ہے اور افواج کو اس سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ دشمن بھی نفسیاتی جنگ کیلئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتا ہے تو ہمیں بھی سوشل میڈیاسے فائدہ اٹھانے کا طریقہ اپنانا ہوگا۔فوج کے جوانوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے اور اسمارٹ فون سے محروم کرنے کے سوال پر انہوں نے کہاکہ جب اسے روکا نہیں جاسکتا تو اسے استعمال کرنے کے طریقے بتائے جانے چاہئیں اور اس سے فائدہ اٹھایا جانا چاہئے۔جوانوں کو بیدار کرنا ہوگا کہ اسمارٹ فون اور سوشل میڈیا کا استعمال کس طرح کیا جانا ہے۔

مزید پڑھیں:- - - - -حکومت آئین نافذ نہیں کررہی، بی جے پی رہنما کا شکوہ

شیئر: