حیدرآباد: عدالت کی جانب سے بم دھماکوں کے2ملزمان پر فردجرم عائد
حیدرآباد- - - -چرلہ پلی جیل میں قائم این آئی اے عدالت کے جج نے شہر حیدرآباد میں 2بم دھماکوں کے معاملہ کا حتمی فیصلہ سناتے ہوئے اکبر اسماعیل چوہدری اور انیق شفیق سیدپر فردجرم عائد کردی جبکہ عدالت نے پونے سے تعلق رکھنے والے انصار احمد بادشاہ شیخ اورمحمد صادق اسرار کو بری قراردیا۔حیدرآباد میں ہونیوالے یکے بعد دیگرے بم ھماکوں کے سلسلہ میں4افراد کے خلا ف اگست 2013ء میں میٹرو پولیٹن سیشن جج کی عدالت نے 4 ملزم قراردیاتھا، 2 ملزمان کی سزا کا اعلان اس ماہ کی 10تاریخ کو کیاجائے گا۔ یہ دھماکے 11سال قبل شہر حیدرآباد کے گوکل چاٹ بھنڈار اور لمبنی پارک میں وقفے وقفے سے کیا گیا تھا ۔ ان دھماکوں میں 42افراد ہلاک اور 50زخمی ہوئے تھے۔ 7اگست کو بحث اور جوابی بحث مکمل ہونے کے بعد جج سرینواس راؤنے 27اگست کو اس معاملہ کا فیصلہ مقرر کیا تھا تاہم عدالت نے اس فیصلہ کو موخرکرتے ہوئے 4ستمبر کو فیصلہ سنایا۔اس موقع پر جیل کے قریب اور شہر کے حساس علاقوں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی تھی۔