کیا کی 20ہزار گاڑیوں میں فنی خرابی
ریاض ...وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے مختلف ماڈلز کی کیا کی 20ہزار سے زیادہ گاڑیوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ فنی خرابی کی اصلاح و مرمت کیلئے کمپنی سے رجوع کریں۔ فیول پائپ میں خرابی ،پیکانٹو کی 1533، ایئر کنڈیشن کے پنکھے کے برقی نظام میں خرابی دریافت ہونے پر کارنیوال کی 16 ہزار233 گاڑیوں اور سائڈ کا دروازہ بند اور کھولنے کے نظام میں خرابی پر کیا کارنیوال کی 2364گاڑیوں کے مالکان کو خرابی کی مفت درستگی کیلئے کمپنی سے رجوع کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔