حادثے کے بعد خاتون کی لاش کو رات بھر گاڑیاں روندتی رہیں
گوکھپور۔۔۔۔اترپردیش کے ضلع کشی نگر کے گورکھپور،ہاٹا کے درمیان شاہراہ پر مجھنا نالا چوراہے کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرانے سے خاتون کی موت ہوگئی۔وہاں کسی شخص نے لاش اٹھانے یا پولیس کو اطلاع دینے کی زحمت نہیں کی اور رات بھر سڑک سے گزرنے والی گاڑیاں لاش کو روندتی رہیں اور جسم کے اعضا سڑکے دونوں جانب بکھرگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کے ٹکڑے اٹھاکرسردخانے میں جمع کرادیا ۔ پولیس نےواقعہ کی رپورٹ درج کرکے خاتون کے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی کوشش شروع کردیا۔