بچوں کا فنگر پرنٹ، اقامہ کی تجدید اور سفر کے لئے لازمی
ابہا: سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ 6برس اور اس سے زیادہ عمر کے کسی بھی بچے کا فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی پتلی کا ریکارڈ جمع کرائے بغیر اقامہ تجدید نہیں ہوگا نہ ہی کسی اسکول میںداخلہ ہو گا۔ ایسا کوئی بھی بچہ بیرون ملک سفر بھی نہیں کر سکے گا جس نے قرنیہ اور فنگر پرنٹس ریکارڈ نہ کرائے ہوں۔ فیملی کے ہر فرد کیلئے مستقل پاسپورٹ بھی ضروری ہو گا۔ فیملی پاسپورٹ میں درج بچے اپنا پاسپورٹ بنوائے بغیر سفر نہیں کر سکیں گے۔
سعودی عرب کی اہم ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
محکمہ پاسپورٹ عسیر کے ڈائریکٹر میجر جنرل سعد الخالدی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے مملکت میں مقیم تارکین سے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں 6برس اور اس سے زیادہ عمر کی اپنی اولاد کے فنگر پرنٹس ریکارڈ کرا لیں۔ آنکھوں کی پتلی کا ریکارڈ بھی اس میں شامل ہو گا۔ فیملی کے ہر ممبر کا اپنا پاسپورٹ ہونا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس غیر ملکی کی اولاد 6برس یا اس سے زیادہ ہو وہ قریبی ترین پاسپورٹ آفس سے رجوع کر کے آنکھوں کی پتلی اور فنگر پرنٹس کا ریکارڈ جمع کرا دے۔ اس کے بغیراقامہ تجدید ہو نہ اسکول میں داخلہ ہوگا نہ وہ بیرون ملک سفر کرسکے گا۔