Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اہم دوست اور شراکت دار ہے ،امریکہ

واشنگٹن...امر یکہ کے معاون وزیر دفاع رینڈل شرائیور نے کہا ہے کہ پاکستان امر یکہ کا دوست اور اہم شراکت دار ہے، جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں۔واشنگٹن میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے تقریب کے دوران رینڈل شرائیور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک، امریکہ فوجی تعلقات ہمیشہ بنیادی اہمیت کے حامل رہے ہیں۔ پاکستانی افواج کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کا دورہ پاکستان بہتر رہا۔ دونوں ممالک کے درمیان بہت خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔مائیک پومپیو اور ڈنفورڈ کے دورہ پاکستان کے بعد بہتر تعلقات کے لئے پر امید ہیں۔
مزید پڑھیں:چینی وزیر خارجہ آج اسلام آباد پہنچیں گے

شیئر: