Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شراب برآمدگی کیس،شرجیل کا دوبارہ بلڈ ٹیسٹ

کراچی ... شراب برآمدگی کیس میں شرجیل میمن کے خون کے نمونے پھر حاصل کر لئے گئے۔ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد پرانے خون کے نمونے سے میچ کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق خون کے نمونے کراس چیک کے لئے آغا خان اسپتال بھیجے گئے ۔ذرائع نے بتایا کہ ایک نمونہ پنجاب فارنسک سائنس ایجنسی جب کہ دوسرا مقامی سطح پر ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا تاکہ کیس کی شفافیت کو جانچا جاسکے اور اس بات کا حتمی یقین کیا جاسکے کہ آغا خان اسپتال میں جس خون کے نمونے میں شراب کی مقدار نہیں پائی گئی تھی وہ نمونہ شرجیل میمن کا تھا یا نہیں۔دریں اثناءجیل حکام نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسپتال میں شواہد کو ٹیمپرکیا گیا رپورٹ میں اسپتال میں تعینات عملے کو سخت سزا دینے کی سفارش کی گئی ہے۔

شیئر: