Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد تمباکو نوشی کمیٹی کی تفتیشی کارروائیاں

مکہ مکرمہ .... انسداد تمباکو نوشی کمیٹی نے قواعد کی خلاف ورزیوں پر مختلف دکانوں پر ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کر دیا ۔ ادارہ صحت کے ریجنل ترجمان حمد العتیبی کا کہنا ہے کہ شیشہ اور تمباکو فروخت کرنے والی دکانوں پر تفتیشی کمیٹی نے کارروائیاں کی جہاں خلاف ورزیوں پر دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔ تفتیشی کمیٹی میں وزارت تجارت او ر بلدیہ کے اہلکارشامل تھے ۔ شیشہ کے لئے استعمال ہونے والا 351 کلو گرام غیر معیاری تمباکو ضبط کر کے تلف کیا گیا جبکہ 26 الیکٹرانک سگریٹ بھی تلف کی گئیں جن کے بارے میں وزارت نے انتباہ دیا تھا کہ ڈیجیٹل سگریٹ استعمال نہ کی جائے۔ 

شیئر: