Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی فضائیہ کا انتہائی بڑا ڈرون بحیرہ اٹلانٹک سے نکال لیا گیا

خلیج کاڈیز ،بحیرہ اٹلانٹک .... بحیرہ اٹلانٹک کے ہسپانوی ساحل خلیج کاڈیز میں 26جون کو کریش ہونے کے بعد امریکی فضائیہ کے انتہائی بڑے سائز کے ڈرون کو اب پانی سے نکال لیا گیا ہے۔  دلچسپ بات یہ ہے کہ اس حادثے کے رونما ہونے کی خبر بھی حکام نے اس وقت جاری کی جب اسے پانی سے باہر نکال لیا گیا ورنہ اب تک اس کے بارے میں مکمل خاموشی تھی اور کوئی کچھ کہنے کو تیار نظر نہیں آتا تھا۔ اب تقریباً ڈھائی ماہ کی خاموشی کے بعد جو تفصیلات جاری ہوئی ہیں اس کے مطابق ایک سال کے دوران اس علاقے میں نگرانی کرنے والے2امریکی ڈرون حادثے کا شکار ہوئے تھے مگرRQ-4 گلوبل ہاک انتہائی منفرد اور بڑے سائز کا تھا۔  جسکی تیاری پر 12کروڑ30لاکھ ڈالر لاگت آئی ہے۔ ڈرون کے کریش ہونے کا واقعہ  بحیرہ اٹلانٹک کے اس ساحلی علاقے میں ہوا تھا جو اسپین کا حصہ ہے۔تفصیلات کے مطابق اس ڈرون کے بازوئوں کا پھیلائو 131فٹ ہے اور یہ 26جون کو نارتھ ڈکوٹا کے گرانڈ فوکس بحری اڈے سے 4500میل روٹا کے مقام پر  حادثے سے دوچار ہوا تھا۔ یو ایس این آئی نیوز ایجنسی کا کہناہے کہ گزشتہ 2مہینے تک حکام کی خاموشی بوجوہ تھی کیونکہ  وہ نہیں چاہتے تھے کہ اس حادثے کی اطلاع کسی کو بھی ہو۔ یہ ڈرون امریکی فضائیہ کے 348ویں ریکنائسنس  اسکواڈرن سے تھا۔ یہ حادثہ کیوں ہوا اس کی تحقیقات اب بھی جاری ہیں۔ واضح ہو کہ گلوبل ہاک ڈرون 60ہزار میل تک پرواز کرسکتے ہیں اور اس قسم کے33 ڈرون اس وقت امریکی فضائیہ کے زیر استعمال ہیں۔ اسی قسم کا ڈرون افغانستان میں ایک مشن کے دوران بھی تباہ ہوا تھا۔
مزید پڑیں:-  - - - -سفاری پارک میں بوڑھے شیر پر 9شیرنیوں کا حملہ

شیئر: