Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لکھنؤ : حضرت گنج چوراہے کا نام ’’اٹل چوراہا‘‘رکھنے کی تجویز

لکھنؤ۔۔۔۔لکھنؤ میونسپل کارپوریشن نے شہر ادب لکھنؤکے حضرت گنج چوراہے کا نام تبدیل کرکے ’’اٹل چوراہا‘‘کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق میئر سنکیتا بھاٹیہ نے بی جے پی رہنماؤں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے حضرت گنج چوراہے کا نام بدل کر ’’اٹل چوراہا‘‘کرنے کی تجویز پر مہر لگا دی ہے۔ اس سلسلے میں ایک قرارداد تیار کرکے لکھنؤ ضلع میونسپلٹی کے ایوان میں پیش کی جائیگی جہاں اسے اتفاق رائے سے پاس کرانے کی کوشش کی جائیگی۔بی جے پی اگر سڑکیں، اسکول ، اسپتال یا عوامی سہولیات سے متعلق منصوبے آنجہانی رہنما کے نام سے منسوب کرتی تو سچا خراج عقیدت ہوتا۔گزشتہ دنوں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی موت کے بعد ایک طبقہ کی جانب سے بڑے زور شور سے بحث چلائی گئی کہ شہر کی سڑکوں ، چوراہوں اور تاریخی مقامات کے از سرنونام طے کئے جائیں۔ اسی منصوبے کے تحت نگر نگم مجلس عاملہ کے سامنے حضرت گنج چوراہے کا نام تبدیل کرکے سابق وزیر اعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے نام کرنے کی تجویز سامنے آئی تھی۔ تجویز پر حتمی فیصلہ کیلئے مجلس عاملہ نے شہر کی میئر سنکیتا بھاٹیہ کو اختیار دیا تھا جس پر بھاٹیہ نے منظوری دیدی۔
مزید پڑھیں: - - - -رام مندر بن کر رہے گا،حکومت اور عدلیہ بھی ہماری ہے، بی جے پی وزیر

شیئر: