Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند میں ٹرانسپورٹ کیلئے 30لاکھ بسوں کی ضرورت

نئی دہلی ... سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ہند میں ٹرانسپورٹ کیلئے 30لاکھ بسوں کی ضرورت ہے جبکہ اس کے پاس صرف 3لاکھ سرکاری بسیں ہیں جسکی وجہ سے اسے لاجسٹک کے بڑے چیلنج کا سامنا ہے۔ سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت سڑکوں پر 19لاکھ بسیں چل رہی ہیں جن میں سے صرف 2.8لاکھ بسیں سرکار کی ملکیت ہیں۔ مرکزی سیکریٹری ٹرانسپورٹ وائی ایس ملک کا کہناہے کہ عام مسافر کی ضرورت پوری کرنے کیلئے ہمیں ایک لاکھ بسوں کی ضرورت ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ کے ماہرین نے بتایا کہ موجودہ بسوں کا معیار خراب ہے اور بعض روٹس پر یہ بسیں دستیاب بھی نہیں جس کی وجہ سے لوگ شہری اور دیہی علاقوں میں اپنی ذاتی گاڑیاں رکھنے پر مجبور ہیں۔ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری نے کہا کہ چین میں ایک ہزار افراد پر 6بسیں ہیں جبکہ ہند میں 10ہزار پر صرف 4بسیں ہیں۔ 90فیصد ہندوستانیوںکے پاس اپنی کوئی گاڑی نہیں۔ یہ لوگ کسی دوست یا ہمسائے کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔ان سارے مسائل کا جواب یہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو بہتر بنایا جائے۔ عام لوگوں کو چاہئے کہ وہ ٹرانسپورٹ فار لندن جیسے ماڈل کے لئے آگے آئیں۔ عام لوگوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ بسیں تیار کرنے کے علاوہ اپنی بس کمپنیاں بھی چلائیں۔ انہیں بزنس ملے گا۔ اگر ٹاٹا ،اشوک اور لی لینڈ وغیرہ بسوں کے ایسے فلیٹ میں سرمایہ کاری کریں تو یہ بسیں بڑی آسانی سے چلائی جاسکتی ہیں۔
 

شیئر: