Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈیم فنڈ کیلئے ایک ارب ڈالر کا وعدہ

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی صورتحال بہتر کرنے اور نئے ڈیموں کی تعمیر کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈالرمیں عطیات بھیجنے کی اپیل کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھیجنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔وزیراعظم نے بیرون ملک سے ڈیم کے لئے فنڈ جمع کرنے کی ذمہ داری سینیٹر فیصل جاوید کو سونپ دی ۔ جنہیں پاکستان نژاد امریکی شہری نے ایک ارب ڈالرعطیہ کی یقین دہانی کرائی ہے۔تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ امر یکہ میں مقیم پاکستانی شہری ایک ارب ڈالرعطیہ کرنا چاہتا ہے۔ عمران خان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کے جذبے کو سراہا۔ بیرون ملک پاکستانی سفارت خانے بھی ڈیم فنڈ کے حوالے سے فعال ہو گئے۔ بنکاک اورکینیڈا سمیت کئی ملکوں میں پاکستانی سفارتخانوں نے پریس ریلیز جاری کئے ہیں جن میں ڈیم فنڈز کے اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ پاکستان میں بھی ڈیم فنڈ کے لئے عطیات کا سلسلہ جاری ہے۔ ارکان قومی اسمبلی اور وزراءنے اپنی تنخواہیں دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کردیا۔ پاکستان فرنیچر کونسل نے فنڈ میں10 لاکھ روپے دیئے ہیں۔ ڈیم فنڈمیں جمع ہونے والی رقم بڑھ کر ایک ارب 98کروڑ76 لاکھ 48 ہزار روپے ہو گئی۔
مزید پڑھیں:حکمراں آتے ہیں اپنے دھندے پر لگ گئے،سعد رفیق

شیئر: