شیخ محمد بن زاید سے جنرل(ر) راحیل شریف کی ملاقات
ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے سربراہ اور ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے اسلامی اتحادی افواج کے سربراہ جنرل(ر) راحیل شریف نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امن کے تحفظ اور انسداد دہشت گردی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلامی ممالک کے مابین مشترکہ جد وجہد اور دہشت گردی کے اسباب کے خاتمے کے لئے اجتماعی کوششوں پر زور دیا گیا۔
امارات کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
اس موقع پر شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دہشت گردی سمیت انتہا پسند افکار ونظریات کے خاتمے کے لئے دوست ممالک کے ساتھ کوشش کرتار رہے گا۔ ملاقات کے دوران وزیر مملکت برائے امور دفاع محمد البواردی، قومی سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی بن حماد الشامسی اورولی عہدکے ایوان کے سربراہ محمد مبارک المزروعی بھی موجود تھے۔