آسٹریلیا 3 بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد
پرتھ.... آسٹریلوی پولیس نے ایک گھر سے ماں اور دادی سمیت 5 افراد کی لاشیں برآمد کر لیں پولیس نے پرتھ کے مضافاتی علاقے میں واقع ایک گھر سے 5 افراد کی لاشیں قبضہ میں لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں ایک 20 سالہ شخص نے اطلاع دی تھی کہ ایک گھر میں 5 افراد کی لاشیں موجود ہیں۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والے افراد میں 3 معصوم بچےاں جن میں دو سال عمر کی جڑواں بہنیں، ایک 3 سالہ بچی ان کی ماں اور دادی شامل ہیں۔