Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محمدعلی کلے کپ کے مقابلے 28ستمبر کو جدہ میں

جدہ..سعودی عربین اسپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 28ستمبر 2018ءکو جدہ میں محمد علی کلے کپ کے مقابلے ہونگے۔ یہ مشرق وسطیٰ میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے۔ باکسنگ کے بین الاقوامی چیمپیئن اس میں حصہ لیں گے۔ اسپورٹس اتھارٹی نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے توجہ دلائی کہ جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی کے بند ہال میں جارج گروس کیلم اسمتھ کے مدمقابل ہونگے۔ دونوں کے درمیان باکسنگ 28ستمبر جمعہ کو جدہ میں ہوگی۔
 

شیئر: