Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد : تیز رفتار بس کی زد میں آکر 3افراد ہلاک

     حیدرآباد - --  - حیدرآباد کے گچی باؤلی بس اسٹاپ کے قریب بس نے 3 افراد کو کچل دیا جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔ایچ سی یوکی بس کوٹھی سے لنگم پلی جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اورسڑک عبور کرنے والے3 افراداس کی زد میں آگئے جس سے موقع پر ہی تینوں کی موت ہوگئی۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اورلاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے عثمانیہ اسپتال روانہ کردی -پولیس نے ڈرائیور کیخلاف رپورٹ درج کرکےحادثے کی تحقیقات شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -عظیم اتحاد کے غبارے سے ہوا جلد نکلنے والی ہے، بی جے پی

شیئر: