Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرایہ کا مکان تلاش کرنیوالی داروغہ کی اہلیہ کے ساتھ زیادتی

میرٹھ۔۔۔۔اترپردیش کے میرٹھ میں ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں کرایہ کا مکان دیکھنے آنیوالی داروغہ کی اہلیہ کے ساتھ نوجوان نے پستول کی نوک پرزیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔یہ واقعہ میرٹھ کے پانڈو نگر میں پیش  آیا۔ داروغہ کی اہلیہ کرائے کے مکان کی تلاش میں تاجرامیت کمار کے پاس پہنچی۔ ملزم امیت، خاتون کو مکان دکھانے کے بہانے گنگا نگر علاقہ لے گیا۔وہاں پہنچنے کے بعد خاتون کو تنہا دیکھ کر ملزم نے پستول کی نوک پر اس سے زیادتی کی اور شکایت کرنے پر خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ متاثرہ کا شوہر یوپی کے ضلع علی گڑھ میں پولیس میں سب انسپکٹر ہے۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے متاثرہ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جس میں واقعہ کی تصدیق ہوگئی ۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -گرل فرینڈ نے دھوکے سے دوست کو قتل کردیا

شیئر: