ارجن کپور ”انڈیا موسٹ وانٹڈ“ میں
بالی وڈ اداکار بونی کپورکے بڑے بیٹے اداکار ارجن کپور بہت جلد نئی فلم میں نظر آئیں گے۔ ” نمستے انگلینڈ“میں اداکاری کرنےوالے ارجن کپور نئی فلم ' انڈیا موسٹ وانٹڈ' میں اداکاری کریں گے۔ بتایاگیاہے کہ فلم میں وہ ایک خفیہ ایجنٹ کا کردار کرینگے۔ارجن کپور ان دنوں اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے ساتھ ' نمستے انگلینڈ' کی تشہیر کررہے ہیں ۔یہ فلم اکشے کمار کی کامیاب فلم کا سیکوئل ہے۔