سی پیک میں تیسرا ملک کون شامل ہوگا؟
اسلام آباد... وفاقی وزےر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سی پیک کو تو سیع دی جا رہی ہے ۔ اس میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ وزیر اعظم اور دیگر وزراءکی چینی حکام سے ملاقات ہوئی ہے ۔ اگر کوئی تیسرا ملک سی پیک میں شامل ہونا چاہتا ہے تو ضرور شامل ہو ۔ کچھ دوست ممالک نے سی پیک میں دلچسپی ظاہر کی ہے ۔ سی پیک کو محدود کرنا پاکستان کے مفاد میں نہیں ۔ پچھلے دور حکومت میں سی پیک کے 28 ارب ڈالر کے منصوبے تھے جس مےں سے 22 ارب ڈالر بجلی کے منصوبے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مری انڈسٹریل زونز سے فائدہ پہنچنا ہے ۔ اس کے لئے پلاننگ کی جا رہی ہے ۔ سی پیک کے لئے مزےد 40 ارب ڈالر کے منصوبے آنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے غیر ملکی اکاونٹس اور منی لانڈرنگ کے پیسے کی واپسی کے لئے وزیراعظم آفس مےںد فتر بنایا ہوا ہے ۔ مقدمات اور آڈٹ کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے ۔ ہمارے ایک وزیر کے خلاف ریفرنس آیا تو وہ مستعفی ہو گیا ۔ کرپشن کی نشاندہی کرنے والے کو کل رقم کا 20 فےصد بطور انعام دےاجائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آصف زرداری ، نواز شریف اور عمران خان کے چندے کی اپیل میں فرق ہے ۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو مشورہ دینے کی ضرورت نہیں ۔