شاہد آفریدی کیلئے سندھ حکومت کا خاص تحفہ
کراچی:سندھ حکومت نے سابق کرکٹ کپتان عالمی شہرت یافتہ شاہد آفریدی کو کرکٹ اکیڈمی کے قیام کیلئے کراچی میں جگہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ سندھ کے وزیر ورکس اینڈ سروسز ناصرحسین شاہ نے کراچی کنگزپلیئرز ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت پاکستان سپرلیگ فرنچائز کراچی کنگزکے سندھ کے شہزادے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عظیم سپوت اور دنیائے کرکٹ میں ملک و قوم کا نام روشن کرنے والے عظیم کرکٹر شاہد آفریدی کی خواہش پر سندھ حکومت ان کو کرکٹ اکیڈمی کے قیام کے لئے شہر قائد میں زمین کا تحفہ دیگی ۔ امید ہے کہ سابق قومی کپتان اس اکیڈمی سے مستقبل کے بہترین کرکٹرز فراہم کریں گے اور اکیڈمی سے ملک کوکرکٹ میں نیا ٹیلنٹ بھی میسر آئے گا۔ سندھ حکومت نے ہمیشہ مثبت سرگرمیوں خاص طورپرکھیلوں کے فروغ میں آگے بڑھ کراپنا کردارادا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کوششوں کی بدولت پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی میں ہوا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ سندھ اور شہرکراچی میں امن کے حوالے بہتر امیج ابھر کر سامنے آیا ۔
کھیلوں کی مزید خبریں کرکٹ اکیڈمی پڑھنے کیلئے واٹس ایپ اسپورٹس گروپ جوائن کریں