Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنی مدد آپ کے تحت کام بھیک مانگنا نہیں ہوتا‘ چیف جسٹس

اسلام آباد: پاکستانی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایک مقدمے کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ ڈیم کے لیے فنڈ مانگنے کو بھیک مانگنا قرار دینے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کڈنی لیور انسٹی ٹیوٹ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملک و قوم کے مفاد کے لیے قومی جذبے کے تحت ڈیم کی تعمیر کے لیے کام شروع کیا گیا ہے لیکن لوگ جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اپنی مدد آپ کے تحت کام کرنا اور فنڈز جمع کرنا بھیک مانگنا نہیں ہوتا، ایسا کہنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔ اس موقع پر دوران سماعت ترقیاتی کام کرنے والے ٹھیکیدار نے چیف جسٹس کو پیش کش کی کہ منصوبے کی دستاویزات دی جائیں تو میں ڈیم کو اصل لاگت سے کم خرچ پر بنا سکتا ہوں جس پر چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تخمینہ بنا کر تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔
 

شیئر: