Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مچھلی کے کباب ، ایک منفرد ذائقہ

اجزاء:
مچھلی ایک کلو (کانٹے نکال کر چھوٹے پیس بنوا لیں)
آلو ایک عدد(اُبال کر میش کرلیں)
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
گرم مسالا(پِسا ہوا)ایک چائے کا چمچ
 نمک حسبِ منشاء
بیسن تین کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا ایک گڈی
ہری مرچیں چار عدد(باریک کٹی ہوئی)
 پیاز اور تیل حسبِ ضرورت
ترکیب: مچھلی کے پیس دھو کر ،خشک کرکے اُن کا قیمہ بنا لیں۔ اب اس قیمےمیں نمک، لال مرچ، گرم مسالا، لال مرچ اور آلو شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔اور کبابوں کی شیپ دے لیں۔اس کے بعد کبابوں کو بیسن کے آمیزےمیں ڈبو کر فرائی کریں اورپودینے کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔
 

شیئر: