Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

کراچی: گزشتہ رات سے شہر میں ہونے والی پھوار اور ہلکی بوندا باندی آج صبح تک جاری ہے جس کے بعد کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا۔ شہر میں ڈیفنس، کلفٹن، محمود آباد، شاہراہ فیصل، شاہراہ قائدین، گلشن اقبال، پرانی سبزی منڈی، نیو ٹاﺅن، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر دیگر مختلف علاقوں میں گزشتہ شب سے ہی ہلکی پھوار پڑ رہی تھی تاہم آج صبح ہی سے شروع ہونے والی بوندا باندی نے شہر کے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق بارش کے باعث سڑکوں پرپھسلن ہوگئی ہے، جس پر مقامی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاط برتنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے شہری گاڑیاں خصوصاً موٹر سائیکل آہستہ چلائیں اور ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اورپی ایم ٹیزسے دوررہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہورڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
 
 

شیئر: