Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹرک ڈرائیور کا مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل

اگر تلا۔۔۔۔تری پورہ میں بلدیاتی ضمنی انتخابات سے قبل اپوزیشن جماعتوں اور برسراقتدار بی جے پی کی اتحادی پارٹیوں کے مابین مختلف  مقامات پر تشدد کے واقعات میں پولیس افسر سمیت 47افراد زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ بی جے پی اور آئی پی ایف ٹی کارکنان کے درمیان تریپورہ ، ڈھلائی، کھووئی ، مشرقی تریپورہ اور گومتی اضلاع میں مارپیٹ کے واقعات پیش آئے۔ ضلع ڈھلائی میں تشدد کے دوران ایک آئی پی ایس افسر اور 3پولیس اہلکار سمیت 47افراد زخمی ہوگئے۔ سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت کے بعد مشتعل ہجوم نے ٹرک کا ٹی ایس آر کیمپ تک تعاقب کیا اور کیمپ میں روک کر ٹرک میں آگ لگا دی۔ معاون ٹرک ڈرائیور کو زدوکوب کرکے قتل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے لی اور نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
مزید پڑھیں:- - - -اسد اویسی کی الیکشن کمشنر سے ملاقات ، تلنگانہ میں انتخابات کا مطالبہ

شیئر: