ایشیا کپ : افتتاحی میچ بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین ہوگا
دبئی :ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ہفتہ سے دبئی میں شروع ہو رہاہے۔ پاکستان ٹیم ایونٹ میں شرکت کےلئے سرفراز احمد کی قیادت میں دبئی موجود ہے اور پریکٹس سیشن میں مصروف ہے۔ ٹورنامنٹ 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ا فتتاحی میچ میں سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہو گا ۔پا کستانی ٹیم 16 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے آغاز کرے گی۔گرین شرٹس کا 19 ستمبر کو روایتی حریف ہند سے ٹاکرا ہو گا۔ پاکستانی ٹیم نے دبئی پہنچنے کے بعد مسلسل 3 دن پریکٹس کی۔ ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ 6 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ سپر فور مرحلے کے میچز 21 سے 26 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، 2ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 28 ستمبر کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔