Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قومی کرکٹرز کی ایشیا کپ کیلئے تربیتی مشقیں

 
لاہور: قومی کھلاڑیوں کی ایشیا کپ میں بہترین کارکردگی کیلئے تربیتی کیمپ میں مشقیں جاری ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری تربیتی کیمپ میں قومی کرکٹرز بھرپور محنت کررہے ہیں۔ سخت گرم موسم میں کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائز کے بعد نیٹ پر بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس کی، اوپنرز فخر زمان اور امام الحق بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کی توجہ کا مرکز رہے۔ کیمپ 10 ستمبر تک جاری رہے گا جس کے بعد قومی ٹیم متحدہ عرب امارات روانہ ہو جائے گی۔ ایشیا کپ کیلئے 16 رکنی قومی اسکواڈ میں، یو اے ای کی گرم کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے 6 پیسرز کو شامل کیا گیا ہے۔ ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں جاری رہے گا۔ گرین شرٹس اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو گروپ اے کی کوالیفائر ٹیم کے خلاف کھیلیںگے۔ 19ستمبر کو روایتی حریف ہند سے مقابلہ شیڈول ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

شیئر: