Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوسین بولٹ زیر و گریویٹی میں بھی سب سے آگے

 
جمیکا :دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ زیرو گریویٹی میں بھی سے آگے نکل گئے۔جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے فرانس میں سائنسی تحقیق کے لیے بنائے گئے طیارے میں دوڑ کا مقابلہ کیا جہاں مصنوعی طور پر زمین کی کشش ثقل صفر رکھی گئی تھی ۔ کشش ثقل نے دنیا کے تیزترین انسان کو پریشان تو کیا تاہم بھاگتے دوڑتے اور اڑتے ہوئے وہ سب کو پیچھے چھوڑ کر ریس جیتنے میں کامیاب رہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں جمیکن ایتھلیٹ نے کشش ثقل کو چیلنج تو کیا لیکن کچھ مواقع پر وہ بے بس بھی دکھائی دئیے اور دوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے کئی بار ڈھیربھی ہوئے۔
 کھیلوں کی مزید خبریں پڑھنے کیلئے اردونیوز  " واٹس ایپ اسپورٹس گروپ" جوائن کریں

شیئر: