Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیوی کے ہاتھوں شوہر قتل

سرگودھا: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں خاتون نے اپنے شوہر کو سر پر ڈنڈے کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا جس کے بعد ملزمہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے شاہ پور کی نسیم کالونی میں رہائش پذیر احمد سعید اور اس کی اہلیہ تسلیم کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ واقعے کے روز احمد سعید گھر میں سویا ہوا تھا کہ اس کی بیوی تسلیم نے اس پر ڈنڈے سے حملہ کرکے اس کا سر بری طرح کچل دیا، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے جبکہ لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
 

شیئر: