Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجی اسپتالوں میں مہنگا علاج‘ چیف جسٹس کا از خود نوٹس

لاہور:  سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے نجی اسپتالوں میں مہنگے علاج کا از خود نوٹس لے لیا۔ ذارئع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ نجی اسپتال ایک دن کے علاج کے بدلے لاکھوں روپے بٹور لیتے ہیں۔ عدالت نے 12 پرائیویٹ اسپتالوں کے مالکان کونوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کرلیا۔ اس حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ اور ہیلتھ کیئر کمیشن کو بھی نوٹس جاری کردیا گیا۔

شیئر: