Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھاشا ڈیم کی عمر 100 سال سے زائد ہو گی

اسلام آباد... سابق چیئرمین واپڈا شمس الملک نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر سے 4500 میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہو گی ۔ ڈیم سے 6.4 ملین ایکڑ فٹ پانی کو بھی ذخیرہ کیا جا سکے گا۔ ایک بیان میں سابق چیئرمین واپڈا نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی عمر 100 سال سے زائد ہو گی۔ اس سے طویل عرصہ کیلئے اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ آبی ذخائر کی تعمیر ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے ۔ ملک میں پانی کو ذخیرہ کرنے کی گنجائش 30 دن تک کم ہو چکی ہے جو باعث تشویش ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں 46 ہزار سے زائد ڈیمز تعمیر کئے گئے۔ امریکہ میں 7500 جبکہ ہند میں 4500 اور چین نے 22 ڈیمز بنائے ہیں۔ اگر عالمی بینک اور کینڈا مالی معاونت فراہم نہ کرتے تو شاید ایک بھی ڈیم نہ بنا سکتے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں تا کہ آبی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر: